لندن (مرتضیٰ علی شاہ) یورپی ایوی ایشن ایجنسی (EASA) کی لاہور اور کراچی کیلئے FL 260 سے نیچی پرواز نہ کرنے کی ہدایت۔ EASA نے پاکستان میں سیکورٹی کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر لاہور اور کراچی میں FL 260 سے نیچی پرواز نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ائر لائنز پر یورپی ایوی ایشن ایجنسی کی ہدایت پر عمل کرنا لازمی نہیں ہے۔ ایجنسی نے اپنی تازہ ترین ایڈوائس میں کہا ہے کہ پاکستان میں FL 260سے نیچی پرواز کرنے پر سول ایوی ایشن کو مسلسل خطرات لاحق ہیں، اس کے علاوہ کشمیر کاعلاقہ سرحدی تنازعہ کا علاقہ ہے، جہاں فوجی آپریشن کے اکادکا واقعات، خاص طورپر فوجی کارروائیوں میں اچانک اضافے کے امکانات کے پیش نظر سول ایوی ایشن کیلئے بڑا خطرہ ہے۔