• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین میں واپڈا اہلکار کی جانب سے وکیل کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے پشین میں سید نورالحق ایڈووکیٹ کو واپڈا کے ملازم کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ متعلقہ حکام سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ گذشتہ دنوں نے پشین میں واپڈا کے ایک ملازم نے سید نورالحق ایڈووکیٹ کو فون پر دھمکیاں دیں۔بیان میں متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیاگیاہےکہ وہ سید نورالحق ایڈووکیٹ کو دھمکیاں دینے والے وپڈا اہلکار کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں بصورت دیگر وکلاء احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔
کوئٹہ سے مزید