اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نےʼʼگن اینڈ کنٹری کلب‘‘ سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران ایک ماہ کے اندر اندر کلب کاآڈٹ مکمل کروانے کا حکم دیا ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سوموار کے روز گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے سی ڈی اے کو وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کلب کی لیز سمیت دیگر معاملات حل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ عدالت نے کلب کے وکیل نعیم بخاری کی استدعا پر کیس کی مزید سماعت ایک مہینے کے لیے ملتوی کردی ہے ،دوران سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ گن اینڈ کنٹری کلب کے انتظامات خراب ہونے سے معاملات بدنامی کا باعث بنے،یہ قومی اثاثہ ہے جو لوگوں کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے ہے،فوائد سمیٹنے کے لیے نہیں۔