اسلام آبا د (نمائندہ جنگ)چین کے دورے پر آئے ہوئے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے پیر کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے اور مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔