اسلام آباد(نمائندہ جنگ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نگراں وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کا دوسرا مرحلہ 2 اگست سے شروع کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نگراں وزیراعظم کیلئے 3 نام تجویز کریں گے، اپوزیشن ارکان کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی اور جی ڈے اے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔