لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آئندہ ایک دو روز میں دبئی سے لندن واپس پہنچیں گے، جہاں ان کی جانب سے پریس کانفرنس میں اپنی وطن واپسی کا اعلان متوقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور کو منتخب کر لیا گیا ہے۔
نواز شریف کی وطن واپسی پر دیگر پارٹیوں کے افراد کی (ن) لیگ میں شمولیت کے لیے فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ نے تیس فیصد نئے چہروں کے ساتھ عام انتخابات میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔