• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ باجوڑ، وزیراعظم کا سی پیک کی 10 سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ کے علاقے خار میں دہشت گردی کے واقعے کے سوگ میں سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں کلچر شو بھی منسوخ کر دیا گیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں تقریب کلچرل شو کے بغیر سادگی سے منعقد ہو گی۔
اہم خبریں سے مزید