کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئےقومی ٹیم چنئی پہنچ گئی۔ کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔ ہوٹل میں بھی کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔ قبل ازیں لاہور سے اسکواڈ کو شان دار انداز میں رخصت کیا گیا۔ اس موقع پر کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ ایونٹ کیلئے بھر پور تیاری کی ہے، کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔ خیال رہے کہ ٹورنامنٹ3 اگست سے شروع ہوگا، اس دن پاکستان پہلا میچ ملائشیا سے کھیلے گا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 9 اگست کو ہوگا۔