• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر کے مندوب اعلیٰ اور وزارتی مشن کی کمرشل پرواز سے وطن واپسی

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کے مندوب اعلیٰ اور وائس پریمئر مسٹر ہی لی فینگ اپنے وفد میں شامل 4 چینی وزراء کے ہمراہ ایئر چائنہ کی کمرشل پرواز کے ذریعے سوا دو بجے دن بیجنگ واپس روانہ ہوگئے۔ انہیں پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقیات سپیشل اینی شیٹو پروفیسر احسن اقبال نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک انداز سے رخصت کیا کیونکہ چین کا غیرمعمولی اعلیٰ سطح کا وفد احسن اقبال کی دعوت پر ہی سی پیک کی دسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے تین روز قبل اسلام آباد پہنچا تھا۔ چینی صدر شی کے مندوب اعلیٰ وائس پریمئر ہی لی فینگ نے چین اور پاکستان کے درمیان ML-1 اربوں ڈالر مالیتی جدید ترین ریلوے لائن بچھانے اور ان پر عالمی معیار کی پسنجر اور کارگو ٹرین چلانے کے ایم او یو پر دستخط کئے۔
اہم خبریں سے مزید