اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ اگر سیاستداں نگراں وزیراعظم بنا تو بروقت الیکشن ہوں گے ورنہ تاخیر کا امکان ہے، البتہ میں نگران وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں۔ شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم نے تعلیمی شعبے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اسکلز، ٹیچرز ٹریننگ اور کوالٹی ایجوکیشن کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور یورنیورسٹی اسکینڈل میں ان کابیٹا بھی ملوث ہوتا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کرتے ۔