کراچی(ٹی وی رپورٹ)متفقہ نگراں وزیراعظم لانے کیلئے حکومت اوراتحادیوں میں رابطے تیز ہوگئے۔ حکومتی ٹیم کے سربراہ ایاز صادق نے جمعیت علماء اسلام اور جمہوری وطن پارٹی سے رابطہ بھی کیا ہے۔ نگراں وزیراعظم کے لئے 3 حتمی ناموں کا معاملہ قیادت پر چھوڑنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کے درمیان نگراں وزیراعظم کیلئے5ناموں پر مشاورت جاری ہے۔ تجویز کے مطابق شہباز شریف، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن باقی قیادت سے رابطہ کرکے فیصلہ کرلیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اتحاد کے زیرغور 5 نام چاروں صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں، پنجاب سے 2، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے سے ایک ایک نام شامل ہے۔