کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ہاکی ٹیم جمعرات سے اپنی مہم شروع کریگی۔ کھلاڑی گولڈمیڈل جیتنے کیلئے پر عزم ہیں ۔گرین شرٹس اپنا پہلا میچملائیشیا سے کھیلیں گے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان ہوگا، میزبانبھارت کی ٹیم چین سے مقابلہ کرے گی، پاکستان نے2012،2013میں ایونٹ جیتا، جبکہ 2018میں اسے بھارت کے ساتھ مشترکہ فاتح قرار دیا گیا تھا۔ چنئی میں جمعرات کو کھلاڑیوں نے پریکٹس کی ۔ کوچ محمد ثقلین جنگ سے بات چیت میں کہا کہ کھلاڑیوں نے دو سیشن میں بھر پور ٹریننگ کی، ہمارا عزم ہے کہ وکٹری اسٹینڈ پر پہنچیں اور فاتح بن کر پاکستان آئیں ۔ بھارتی سرزمین پر کوئی دبائو نہیں ہوگا اور نہ ہی بھارت کے ساتھ میچ میں کسی دبائو میں آئیں گے۔