• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس آئی ایف سی سے دو سال کے مقاصد تیس دن میں حاصل کرلیے، سالک حسین

ٹوکیو(عرفان صدیقی) اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے قیام کے بعد سے سرمایہ کاری کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہوچکی ہیں ، عالمی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ، دو سال کے مقاصد تیس دن میں حاصل کرلیے ہیں، وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے ٹوکیو میں روزنامہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئےان خیالات کا اظہارکیا۔ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے قیام سے قبل غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پندرہ سے بیس اداروں سے این او سیز اور اجازت نامے حاصل کرنا پڑتے تھے ،پھر ان کو صوبائی سطح پر تو کبھی وفاقی سطح پر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا، جس کے سبب ملک میں بڑی سرمایہ کاری ممکن نہیں ہو پارہی تھی ،جس کے بعد حکومت پاکستان نے ایس آئی ایف سی کے قیام کا فیصلہ کیا ،جس میں وفاقی اور صوبائی وزارتیں ، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سمیت اہم وزراہ ، وزیر اعظم اور آرمی چیف بھی شامل ہیں۔ ایسا طاقت ور ادارہ پہلے موجود نہیں تھا ،یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک کی بھاری سرمایہ کاری اب آخری مراحل میں ہے ،عنقریب پاکستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کا اعلان ہوجائے گا ۔

ملک بھر سے سے مزید