کوئٹہ (نمائندہ جنگ)بینظیر فلائی اوورپر پولیو ڈیوٹی کیلئے بروری تھانےجانے والے ایک اور پولیس اہلکار کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ،جواد کو بینظیر فلائی اوور پر موٹرسائیکل سواروں نے نشانہ بنایا ‘ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔