اسلام آباد(جنگ نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور ہمارے تعلقات ہمارے اجتماعی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96ویں سالگرہ آج جی ایچ کیو میں منائی گئی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں پینگ چنکسو، عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے کے ناظم الامور، میجر جنرل وانگ ژونگ، دفاعی اتاشی، چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔