• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ، اسلم رئیسانی کا بھتیجا 2 قبائیلیوں سمیت ہلاک

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ) سریا ب روڈ پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی چیکنگ کے دوران دکاندار کو جرمانہ کرنے کے معاملے پر فائرنگ سے سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کا بھتیجاڈپٹی ڈائریکٹرآپریشنز فوڈ اتھارٹی نوابزادہ ہارون رئیسانی ٗ معروف ٹرانسپورٹر دولت لہڑی کا بیٹامیر براہمدغ لہڑی اور لیویز اہلکار جاں بحق جبکہ ٹیم کے دو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئےمحکمہ فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے 8 اہلکاروں پر مشتمل دو ٹیمیں گزشتہ شب ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اٹھارٹی نوابزادہ ہارون رئیسانی کی سربراہی سریاب روڈ پر دکانوں میں غیر ممنوعہ ایشا کی چیکنگ کر رہے تھے، ایک دکان سے ممنوعہ پان پراگ برآمد ہونے پر ٹیم نے دکاندار کو 15سو روپے جرمانہ کیااس دوران تلخ کلامی ہو ئی اور شدید فائرنگ شروع ہو گئی ۔
اہم خبریں سے مزید