اسلام آباد(آئی این پی) حکومت کی مدت ختم ہونے کا وقت قریب آتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف نے الوداعی دعوتوں کا آغاز کر دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا، وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں تمام سروسز چیفس نے شرکت کی، شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاس آمد پر عسکری قیادت کا خیر مقدم کیا۔ذرائع کے مطابق عشائیے کے دوران وزیر اعظم نے فورسز کے سربراہان کی کارکردگی کو سراہا اور ملک و قوم کیلئے خدمات پر ان کی تعریف کی۔