کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نےکہاہے کہ گوادر ائیر پورٹ کے نام اور گوادر یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے دو اہم خبریں پڑھتے ہوئے بہت تشویش ہوئی کہ گوادر میں بننے والا ایئر پورٹ بلوچستان کے سیاسی وارثین کی بجائے ایک ایسے شخص کے نام سے منسوب کیا جارہا ہےجس کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں اور دوسرا گوادر کے نام سے لاہور میں یونیورسٹی قائم کرنا بلوچستان کے عوام کی ساتھ مذاق ہے۔ 75سال بعد آج بھی وفاق کی وہی ذہنیت ہے جو بلوچستان کے عوام کو غلام سمجھتی ہے۔