اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف کہا ہے کہ عالمی جونیئر سکواش چیمپین حمزہ خان جیسے باصلاحیت نوجوان ہماری قوم کا فخر اور سرمایہ ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نےعالمی جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان سے گفتگو کرتےہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں حمزہ خان کے والد نیاز اللہ خان اور ان کی والدہ کے علاوہ وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان اللہ مزاری، نعاون خصوصی شزا فاطمہ خواجہ، سیکٹری بین الصوبائی رابطہ حنیف اورکزئی اور سینئر وائس پریزیڈنٹ پاکستان سکواش فیڈریشن ایئر وائس مارشل کاظم حماد نے بھی موجود تھے۔ وزیرِ اعظم نے حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا انعامی چیک بھی دیا۔