اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف سرینا چوک انڈر پاس کی تعمیرکا کنٹریکٹ ریلویز کو دینے پرغصے میں آگئے تقریب چھوڑ کر چلے گئےاورمنصوبے کا دوبارہ ٹینڈر زجاری کرنے کا حکم دیدیا ،جمعرات کے روز وزیر اعظم سرینا چوک انڈر پاس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں پہنچے جہاں انہیں منصوبے سے متعلق مختصر بریفنگ دی گئیچیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے بریفنگ دی کہ پراجیکٹ کاٹھیکہ وزارت ریلویز کے ذیلی ادارے ریل کاپ کو دیاگیا ہے تو وزیراعظم حیران رہ گئےاور کنٹریکٹ ریلویز کو دینے پر برہمی کا اظہار کیا چیئرمین سی ڈی اے اور سیکرٹری ریلویز کو جھاڑبھی پلادی، انہوں نے چیئر مین سی ڈی اے سے کہا کہ وزارت کا کیا کام ہے ٹھیکیداری کرنا، جس کا کام اسی کو سا جھے، آپ یہ ڈراپ کریں اور نئی اوپن بڈنگ کرائیں اس طرح نہیں ہو گا یہ کام ٹھیکیداروں کا ہےوزارتوں کا نہیں۔