لاہور( نمائندہ جنگ )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملزم جج ہو یا کوئی اور سخت کارروائی کی جائے، مجرم خود منصف کی کرسی پر ہوگا تو انصاف کیسے ملے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بد ترین تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی جنرل اسپتال میں عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
مریم نواز نے کہا کہ مجرم چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، چاہے جج ہو کوئی بھی ہو اس کو قانون کے شکنجے میں لانا اور سزا دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔