• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکایت بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ‘ جسٹس مظاہر کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی نے چیف جسٹس کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اطلاعات کے مطابق میرے خلاف فضول اور غیر سنجیدہ شکایات درج کی گئی ہیں‘ یہ شکایات عدلیہ کے خلاف ایک بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہیں‘الزام لگایا گیا ہے کہ جائیداد ریونیو ریکارڈ اور انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی گئی قیمت کے مقابلے میں قیمت میں زیادہ ہے‘رولز کے مطابق جج کے خلاف شکایت/معلومات سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین کو پیش کی جاتی ہیں‘میرے معاملے میں میڈیا رپورٹس کے مطابق، 29مئی کو جسٹس سردار طارق مسعود کو شکایت پر رائے کا اظہار کرنے کیلئے معاملہ ریفر کیا گیا، یہ ریکارڈ کی بات ہے کہ مذکورہ جج نے 3اور 26اپریل کو سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران اور مجھے دو خطوط لکھے تھے۔
اہم خبریں سے مزید