• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ایک سال بعد نیشنل گرڈ میں واپسی

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اب تک کے سب سے زیادہ بجلی کے نرخ کے ساتھ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے درمیان ایک خوش آئند پیشرفت میں 969 میگاواٹ کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، جو کہ 6 جولائی 2022 سے ساڑھے تین کلومیٹر ٹیل ریس ٹنل (ٹی آر ٹی) میں سامنے آنے والی رکاوٹ کے تناظر میں غیر فعال ہے، تجرباتی بنیادوں پر 242 میگاواٹ کے ایک یونٹ کو فعال بناکر استعمال میں لائے جانے کو تیار ہے اور باقی یونٹس تین دنوں میں مکمل طور پر فعال ہوجائیں گے۔ وزارت آبی وسائل کے ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ ٹنل کو 9.1 روپے فی یونٹ کی شرح سے بجلی کی پیداوار کے لیے منصوبے کی ٹربائنز کو چلانے کے لیے مطلوبہ پریشر کے ساتھ پانی سے بھر دیا گیا ہے۔ تاہم اس منصوبے نے 6 جولائی 2022 سے اب تک 41.5ارب روپے (ٹیل ریس ٹنل میں 4.5ارب روپے کا نقصان اور 37 ارب روپے کے کاروباری نقصان) کو برداشت کیا ہے۔ خوش قسمتی سے اس منصوبے کی بیمہ کی گئی تھی جس کی وجہ سے انشورنس کمپنیاں این آئی سی ایل (نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ اور چینی کمپنیوں کا ایک گروپ ٹنل کو پہنچنے والے نقصان کی پوری قیمت ادا کریں گی۔
اہم خبریں سے مزید