اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) شہداء کے لواحقین سے ملکر مولانا فضل الرحمان کے ضبط کا بندھن ٹوٹ گیا یتیم ہونے والے نوعمر بچے کو سینے سے لگایا تو آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان سانحہ باجوڑ کے شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کے خاندانوں سے ملاقات کیلئے جرگہ ہال خار باجوڑ میں پہنچے تو فرداً فرداً تمام غمگین اور متاثرہ افراد کے پاس گئے ان سے معانقے کئے اور شفقت سے اُنکے ماتھے پر بوسے دیئے‘ اُن کا حوصلہ بڑھایا اور صبرو استقامت کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر خود مولانا فضل الرحمان کی حالت غیر تھی اور وہ بمشکل تمام سب کو حوصلہ دے رہے تھے ۔