راولپنڈی (اے پی پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کوپی اے ایف بیس نورخانراولپنڈی میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم کی آمد پر چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء اور اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم پاکستان نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کو قومی اور سٹریٹجک اہمیت کا حامل منصوبہ قرار دیا جس سے ملک کے لیے کثیر جہتی فوائد حاصل ہوں گے۔