نئی دہلی (اے ایف پی، جنگ نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات میں مذہبی فسادات کے نتیجے میں 6 افراد کی ہلاکت کے بعد گروگرام شہر اور ہریانہ میں نماز جمعہ کے لئےمساجد بند کردی گئیں، شہر کی کئی بڑی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ ہریانہ میں مزید دو مساجد کو آگ لگا کر شہید کردیا گیا ، بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مسجد میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے ۔ نئی دہلی کے سٹیلائٹ شہر اور نوکیا، سام سنگ اور دیگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بھارتی مرکز گروگرام میں کئی مساجد کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ۔