راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز(ایس اے پی)پروگرام 2018-2023 کے تحت ضلع راولپنڈی میں چار مالی برسوں کے دوران821سکیمیں شروع کی گئیں۔جن پر لاگت کا تخمینہ5081اعشاریہ 929 ملین روپے تھا ۔سکیموں کیلئے4809اعشاریہ925ملین روپے جاری ہوئےجبکہ30جون2023تک اخراجات 4466اعشاریہ419روپے ہوئے۔ 343 اعشاریہ506ملین روپے کے فنڈز لیپس ہوئے ہیں۔ایس اے پی ون میں131سکیمیں تھیں7اعشاریہ949ملین روپے لیپس ہوئے ۔ایس اے پی ٹو میں197سکیمیں تھیں 12اعشاریہ401ملین روپے لیپس ہوئے ۔ایس اے پی تھری میں146سکیمیں تھیں ۔ 60اعشاریہ041ملین روپے لیپس ہوئے۔ایس اے پی فور میں347سکیموں کے263اعشاریہ115ملین روپے لیپس ہوئے ہیں ۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ فنڈز لیپس میں سیاسی اتار چڑھاؤ بنیادی وجہ بنا۔سابقہ حکومت ختم ہونے کے بعد جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کی بجائےانتظامیہ نے توجہ کم کردی۔