• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین رہنماؤں نے مشکل حالات میں عمران خان کاساتھ نبھایا، پی ٹی آئی

کوئٹہ(پ ر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے بیان میں پی ٹی آئی بلوچستان کی جانب سے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کلثوم کاکڑ پانیزئی کو پاکستان تحریک انصاف بلوچستان خواتین ونگ کی صوبائی صدر ، مہوش جنجوعہ کو صوبائی سینئر نائب صدر، نیازمین درانی کو صوبائی نائب صدر اور فرزانہ خلجی کو صوبائی جنرل منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، اس سے پہلے بھی ان سینئر رہنماؤں نے سخت ترین مشکل حالات ، وسائل کی کمی، قبائلی روایات کے باوجود چیئرمین عمران خان کے وژن اور پارٹی منشور کے لئے جو خدمات انجام دیںوہ قابل فخر و قابل تحسین ہیں، انکی جدوجہد، نظرئیے، سیاسی مبارزے کو مدنظر رکھتے ہوئے انکو اہم عہدوں پر فائز کیا ہے ، انہوں نےامید ظاہر کی کہ بطور صوبائی صدر، صوبائی سینئر نائب صدر ، صوبائی نائب صدر و صوبائی جنرل سیکرٹری اپنی صلاحیتوں ، وسیع سیاسی و علمی تجربے، فکر و فہم اور قیادانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چیئرمین عمران خان کے نظریے کے لئے عوام میں شعور و آگاہی، بیداری اور پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی ترقی و کامرانی کے لئے نمایاں خدمات انجام دے کر مثالی کردار ادکرینگے۔
کوئٹہ سے مزید