• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کیخلاف فیصلہ، شاہ محمود کی دیرنیہ خواہش پوری، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات وٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج جس عمران خان کے خلاف فیصلہ آیا ہے یہ وہی شخص ہے جو اپنے تمام سیاسی مخالفین کو چور اور ڈاکو کہتا تھا، ریاست، آئین اور قانون سے بڑا کوئی نہیں ہے، شاہ محمود قریشی کی دیرینہ خواہش آج پوری ہوئی ہے کہ وہ کسی پارٹی کے سربراہ بنیں آج وہ ملتان میں مٹھائی بانٹ رہے ہونگے،۔گزشتہ روزآرکائیوز کمپلیکس کلفٹن کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ قانون کی نگاہ میں نہ تو کوئی قانون سے بالاتر ہے نہ ہی کسی کو قانون توڑنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کو ترجیح دی ہے اور عدالتوں کے سامنے پیش ہوتی رہی۔انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی قانون کے سامنے پیش ہوتا ہے۔کوئی قانون سے بالا تر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی کی گرفتاری پر خوش نہیں یوتے لیکن قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارے بانی لیڈر اور عوام کے محبوب قائد شہید زوالفقار علی بھٹو کو جھوٹے مقدمے میں پھانسی دے دی گئی۔ محترمہ بینظیر بھٹو پر کتنے جھوٹے مقدمے بناکر انہیں ستایا گیا۔ لیکن پیپلز پارٹی قانون کی بالادستی کے لئے علم لیکر آگے بڑھتی رہی۔وزیر اطلاعات سندھ نے کیا کہ سیاسی پارٹیاں پولیس پر پیٹرول بم سے حملے کو شہہ نہیں دیتیں، نہ ہی خوف پھیلانے کی کوشش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو شخص دوسروں پر چور اور ڈاکو کے جھوٹے الزامات لگاتا تھا آج اس پر سے جھوٹ کا نقاب اتر چکا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید