• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران گرفتاری کا سیاست سے تعلق نہیں، کیا الیکشن سے قبل تمام چوروں کی سزا روک دی جائے؟ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران کی گرفتاری کا سیاست سے تعلق نہیں، کیا الیکشن سے قبل تمام چوروں کی سزا روک دی جائے، محمد نواز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا موازنہ درست نہیں، ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک چور اپنے احتساب سے بھاگ رہا تھا، توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کی چوری پکڑی گئی ہے، اُن سے جب بھی جواب مانگا جاتا تو بہانے بناتے، عمران خان اپنے اوپر لگے کسی الزام کا جواب نہیں دے رہے تھے، جب ان سے جواب مانگا جاتا تو وہ اداروں پر حملہ کرتے، پی ٹی آئی چیئرمین نے مخالفین پر الزامات لگائے، پی ٹی آئی چیئرمین کے جرائم کی تحقیقات ایک سال سے جاری تھیں، کیس میں چالیس سے زائد پیشیاں ہوئیں، ملزم کو صفائی کا بھرپور موقع دیا گیا، عمران خان نے توشہ خانہ کے تحفے خریدے بعد میں اور فروخت پہلے کئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان نے 190 ملین کے کیس میں بھی جھوٹ بولا، سائفر کے معاملے میں بھی جھوٹ بولا۔

اہم خبریں سے مزید