اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر مودی کے ہاتھوں یرغمال ہے۔
بھارت کا اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل نہ کرنا اقوام متحدہ کی توہین ہے۔یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر مودی کے ہاتھوں یرغمال ہے۔
انہوں نے کہاکہ آزادی کشمیری عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے ۔آصف علی زرداری نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھرمیں مودی کو قصاب متعارف کرایا ہے ۔