کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے نگراں وزیر اعظم کیلئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویز کردیا ہے، ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ اتوار کو کرلیا جائے گا اور وزیر اعظم شہباز شریف کو آگاہ کردیا جائے گا،ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری غیر متنازع شخصیت ہیں اور گورنر کی حیثیت سے ان کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور اسے صوبے کے ہر طبقے میں پذیرائی مل رہی ہے۔