راولپنڈی(نمائندہ جنگ) راولپنڈی کے پولیو کےمثبت ماحولیاتی نمونوں کے بعد راولپنڈی کی پانچ اور اٹک کی چار تحصیلوں میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔ ضلع اٹک میں یہ مہم فتح جنگ، حضرو، اٹک اور حسن ابدال میں چلائی جائے گی جبکہ ضلع راولپنڈی میں اس مہم کا دائرہ کار گوجرخان، راولپنڈی کینٹ، شہر، راولپنڈی کے دیہی علاقوں اور ضلع راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا تک محیط ہوگا۔ مہم کے دوران 10 لاکھ 93 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔