کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نامعلوم افراد چمن ہائوسنگ اسکیم میں کیفے کو آگ لگا کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔ اویس علی اور احسان مجید نے بجلی روڈ تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چمن ہائوسنگ اسکیم میں ہمارے کیفے الانٹو جس کے بیرونی حصے میں کرسیاں میز ٹینٹ اور بانس رکھے ہوئے تھے کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔