• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت، سیکورٹی پر تحفظات برقرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اکتوبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد ان خدشات کا خاتمہ ہوگیا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں۔

وزارت خارجہ نے اتوار کو اعلان کیا کہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ کھیل اور سیاست علیحدہ ہیں۔پاکستان کو بھارت میں اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش ہے۔ 

ہم ان خدشات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی حکام تک پہنچا رہے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم کو آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاکستان کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے اور بھارت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بین الاقوامی کھیلوں میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیےپاکستان کا فیصلہ اس کے تعمیری اور ذمہ دارانہ رویہ کو ظاہر کرتا ہے جبکہ بھارت کا رویہ ہمیشہ متعصبانہ رہا ہے، بھارت نے ایشیا کپ کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سری لنکا میں ہوں گے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فیصلہ اس کے تعمیری اور ذمہ دارانہ رویہ کو ظاہر کرتا ہے جب کہ بھارت کا رویہ متعصبانہ ہے کیونکہ بھارت نے ایشیا کپ کیلئے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔ 

پاکستان کو اپنی کرکٹ ٹیم کی سلامتی کے بارے میں گہری تشویش ہے ہم سیکورٹی خدشات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی حکام تک پہنچا رہے ہیں امید کرتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران اس کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا بھارت کیساتھ تعلقات کھیلوں سےمتعلق ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں رکاوٹ نہیں بننےچاہیے۔

اہم خبریں سے مزید