• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، تحصیل کے ضمنی انتخابات میں، پی ٹی آئی امیدوار کامیاب، جے یو آئی ف کو شکست

پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور تحصیل متھرا کی چیئرمین نشست پر جے یو آئی ف کو شکست کاسامناجے یو آئی کی جیتی ہوئی سیٹ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار انعام اللہ مہمند نےاپنے نام کرلی۔ ریٹرننگ افس سے موصول غیرحتمی تمام 155 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار انعام اللہ مہمند نے 20 ہزار 333 ووٹ لیکر چئیرمین متھرا کی سیٹ اپنے نام کرلی۔ جے یو آئی کے امیدوار رفیع اللہ 13565 ووٹ لیکر دوسرے نمبر جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار افتخار احمد 9546 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ چئیرمین کی نشست پر چھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ انتخابات میں جے یو آئی کے امیدوار فرید اللہ خان نے 22 ہزار ووٹ حاصل کرکے چئیرمین منتخب ہوئے تھے، دوسرے نمبر پر 15844 ووٹوں کیساتھ افتخار احمد جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار محمد احتشام خان نے 9681 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ چئیرمین تحصیل کونسل کی نشست جے یو آئی کے فرید اللہ خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔دریں اثناایبٹ آباد میں تحصیل چیئرمین کیلئے ضمنی انتخاب میں134 پولنگ اسٹیشن کےغیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے جس میں آزاد امیدوار عزیر شیر خان 21464 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اورپی ٹی آئی کے افتخار خان18521 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔مسلم لیگ ن کے ملک طلحہ کو 14892 ووٹ ملے۔
اہم خبریں سے مزید