• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین PTI کیساتھ جیل میں شہباز، زرداری بھی قید ہوں تو خوشی ہوگی، سراج الحق

حافظ آباد، لالہ موسیٰ(نمائندہ جنگ، نامہ نگار سے) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا کہ مجھے خوشی تب ہو گی جب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ شہباز شریف اور آصف علی زرداری بھی اڈیالہ جیل کے ایک کمرے میں قید ہونگے۔ ملک میں حقیقی انقلاب کی ضرورت ہے،75سال سے ملک لوٹنے والوں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے، حافظ آباد میں جلسے اور لالہ موسیٰ میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے جس جس نے بھی مال چرایا، اُس سے حساب لیا جائے۔ پانامہ لیکس میں شامل 436 چوروں میں سے ایک کے بارے فیصلہ ہوا، باقی تمام کے بارے عدالت خاموش ہے۔ آج ملک کے ایک مزدور، چوکیدار سے لے کر صدر، آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سب کہہ رہے ہیں کہ ملک کے حالات خراب ہیں۔
اہم خبریں سے مزید