• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود وزیراعظم نے ضلع قصور میں جلسہ کر ڈالا

پتوکی (نمائندہ جنگ)چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ممکنہ احتجاج روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر قصور نےقصور ضلع میں دفعہ 144 کا اطلاق 7 دن کے لیے کیا۔

دفعہ 144نفاذ کے دوران ہی وزیر اعظم شہباز شریف نےاتوار کو قصور کے شہر کھڈیاں میں ملک احمد خان کی دعوت پر جلسہ عام سے خطاب کرڈالا، جس پر عوامی حلقوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے دفعہ 144کا نفاذ جلد بازی میں کیا اور اس وجہ سے لوگوں نے وزیر اعظم کے جلسے پر انگلیاں اٹھائیں۔

 ڈی ایس پی پتوکی کا کہنا تھا کہ پتوکی سمیت ضلع بھر میں ہر قسم کے جلسے جلوس پر پابندی ہو گی۔

اہم خبریں سے مزید