• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی گرفتاری پر احتجاج سامنے نہیں آیا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج سامنے نہیں آیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاستی تحائف بیچے اس لیے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کا جواب دیا اور عدالتیں موجود ہیں جہاں الزامات کا جواب دینے کا سب کو حق ہوتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا، 9مئی حملوں میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی اپنے دفاع کے لیے عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے تھے لیکن نواز شریف نے نیب کی 150 پیشیاں بھگتیں، قانون کو دھمکیاں دینے سے آپ مقدمات سے نہیں بچ سکتے اور آپ عوام کو ہر دفعہ اندھیرے میں نہیں رکھ سکتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر حملے کیے۔

اہم خبریں سے مزید