• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ایچ ای سی میں کمیشن ارکان کے ناموں کی منظوری دیدی

کراچی( سید محمد عسکری) وزیر اعظم شہباز شریف نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں کمیشن اراکین کے ناموں کی منظوری دیدی ہے وزیر اعظم کو 10 کمیشن اراکین کے تقرر کے لیے 30ناموں پر مشتمل 10 پینل بھیجے گئے تھے وزیر اعظم نے جن 10 افراد کی بطور کمیشن رکن منظوری دی ان میں داؤد انجنیئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین، اللہ بخش یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر اربیلا بھٹو، بلوچستان یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکٹر، پلاسٹک سرجن ڈاکٹر فرید احمد خان، سابق چیف سکریٹری کے پی کے شکیل درانی، سابق وفاقی سکریٹری اخلاق احمد تارڑ، شکار پور یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر احمد شاہ، رن گروپ کے بانی حیدر امین، سابق وفاقی سکریٹری شعیب میر میمن اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر خالد مسعود گوندل شامل ہیں۔ وزیر اعظم کو جو پینل بھیجے گئے اس کے مطابق پہلے پنیل میں اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر وسیم قاضی، پنجاب آئی ٹی بورڈ کے سابق چیرمین ڈاکٹر عمر شریف اور اللہ بخش یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر اربیلا بھٹو شامل تھیں، دوسرے پینل میں بلوچستان یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد صدیقی اور نسٹ اسلام آباد کے پرنسپل ڈاکٹر اشفاق حسن شامل تھے۔ تیسرے پینل میں پلاسٹک سرجن ڈاکٹر فرید احمد خان، بلوچستان یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال اور NUMS راولپنڈی کے سابق وی سی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عمران مجید شامل تھے، چوتھے پینل میں داؤد انجینرنگ یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر ثمرین حسین، پاک آرمی کے سابق سرجن جنرل لیفٹنٹ (ر) آصف ممتاز سکھیرا اور لاھور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سابق وی سی ڈاکٹر جاوید اقبال شامل تھے۔ پانچویں پینل میں سابق چیف سکریٹری کے پی کے شکیل درانی، سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر بھاوانی شنکر اور رفاہ یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر انیس احمد شامل تھے۔ چھٹے پینل میں سابق وفاقی سکریٹری اخلاق احمد تارڑ، ورچوئل یونیورسٹی کے سابق ریکٹر ڈاکٹر نوید ملک اور پنجاب کے سابق سکریٹری تعلیم جاوید اسلم شامل تھے ساتویں پینل شکار پور یونیورسٹی کے پرو وی سی ڈاکٹر احمد حسین شاہ، سابق وی سی لمس لاھور ڈاکٹر سہیل نقوی اور ستارہ کیمکل کے چیرمین میاں محمد ادریس شامل تھے، آٹھوں پینل سے رن گروپ کے بانی محمد حیدر امین، کانٹینٹل بسکٹس لیمیٹڈ کے ایم ڈی حسن علی خان، APPNA کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق ایچ چیمہ شامل تھے، نویں پینل سے سابق وفاقی سکریٹری شعیب میر میمن، سپریئر یونیورسٹی کی ریکٹر ڈاکٹر سمیرا ریحان اور حبیب یونیورسٹی کے چانسلر رفیق ایم حبیب شامل تھے اور دسویں پینل سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے پروفیسر خالد مسعود گوندل، ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر فتح محمد مری اور فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر اقرار احمد شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید