راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات 4افراد زخمی ہوگئے ،تھانہ وارث خان کو سہیل نے بتایاکہ اتوار بازارمیں ریڑھی پرآم فروخت کر رہا تھا کہ محمد فاروق ،اس کا بیٹا اور ایک نامعلوم ملزم آ گئے جنہوں نے مجھے دھکے دیئے ، لاتوں مکوں اور آہنی راڈ سے تشدد کیا جس سے میں زخمی ہوگیا، وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان اس جگہ ریڑھی لگاناچاہتے تھے ، تھانہ صادق آبادکو احتشام نے بتایا کہ میں صادق آباد میںاپنے کزن طلحہ کے دفتر میں آیا جس کے ساتھ ہی شاہ جی کا دفتر ہے جہاں10لوگ نشہ میں دھت بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے طلحہ کو مارنا شروع کر دیا میں آگے آیا تو انہوں نے مجھے بھی مارا،پسٹل سے فائرکئے اور میرا لیپ ٹاپ اور موبائل چھین لیا اورمجھےجان سے مارنے کی دھمیکیاں دیں،تھانہ ائرپورٹ کو عبدالرحمن اعجاز نے بتایا کہ میرا بھانجا ابراہیم بعمر 13 سال نماز پڑھ کہ آ رہا تھا کہ مکان نمبر 135 کی چھت سے ایک لڑکے سمیع اور اسکے والد الیاس نے اینٹیں ماریں جو ایک اینٹ میرے بھانجے ابراہیم کے سر پر لگی اور وہ بے ہوش ہو گیا،تھانہ روات کو محمدادریس نے بتایاکہ موضع چوہڑ چک کا رہائشی حماد خالد جوکہ محکمہ پولیس میں وائرلیس آپریٹر ہے اس نے میرے گھر کے دروازے کو لاتیں وغیرہ ماریں اور مجھے پکارا کہ باہر نکل ہم تجھے مزا چکھاتے ہیں میں گھر سے باہر نکلا تو حماد خالد اور اسکے ساتھ ایک اور جوان 125 موٹر سائیکل کے پاس کھڑے تھے ،حماد خالد نے مجھے گولی مارنے کے لئے آتشیں اسلحہ30 بور کا بلٹ کھینچا تو میں نے پسٹل چھینے کی کوشش کی جس کا سیدھا فائر میرے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کولگا جس سے میں زخمی ہوگیا غالباً دوسری گولی پھنس گئی اوریہ لوگ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر بھاگ گئے ۔