اسلام آباد( رپورٹ:،رانا مسعود حسین) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عامر فاروق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں سنگین بدانتظامی، عدالتی اختیارات کے ناجائز استعمال اور عدالتی معاملات میں جانبداری کے الزامات پرمبنی شکایت جمع کروادی گئی ،شکایت گزار بیرسٹر علی طاہر نے آرٹیکل 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کراتے ہوئے الزامات کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرانے کی استدعا کی ہے۔