• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی زیر صدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس،آرمی چیف کی بھی شرکت

اسلام آبا د (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہواجس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری منصوبوں کی منظوری، وزیر اعظم نے مختصر مدت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو مکمل طور پر فعال بنانے اور باہمی تعاون کے ذریعے اسکی موثر کارکردگی، سیمینارز اور منصوبوں کے افتتاح کے ذریعے عالمی رسائی کی حکمت عملی کو سراہا ،کمیٹی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی زیر سرپرستی زراعت، معدنیات، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں کی حتمی منظوری دی۔
اہم خبریں سے مزید