اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) نگران وزیر اعظم کی تقرری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطا بق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا ہے، نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور شہباز شریف سے مشاورت مکمل کر لی۔
نگران وزیراعظم کے حوالے سے ابھی صرف سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور شہباز شریف کو معلوم ہے،آئینی تقاضا پورا کرنے کیلئےشہباز شریف نگران وزیر اعظم کے حتمی فیصلہ کیلئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے ملاقات کرینگے۔
وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر باہمی مشاورت کے بعد نگران وزیر اعظم کا اعلان کریں گے۔