کوئٹہ(خ ن)بلوچستان ہائیکورٹ نےکوئٹہ کی صوبائی حلقہ بندیاں کالعدم قراردیدیں، اور کہا ہے کہ انتخابات 2017کی مردم شماری کی بنیاد پر ہوئے تو صوبائی حلقوں کی حتمی فہرست فارم 5 کے مطابق جاری کی جائے،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اخترافغان اور جناب جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بینچ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مورخہ 15 جولائی2022 کے حکم کی تعمیل میں جاری کی گئی ضلع کوئٹہ کے صوبائی حلقوں کی حد بندی /فائنل لسٹ (فارم 7)کو غیر قانونی و کالعدم قرار دے دیا اور ای سی پی کو حکم دیا کہ اگر آئندہ الیکشن 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر منعقد ہوتے ہیں تو الیکشن کمیشن آف پاکستان حد بندی کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ کے صوبائی حلقوں کی حد بندی کے لیے مورخہ 31 مئی 2022 کو جاری کیے گئے مسودہ تجاویز (فارم 5) کی بنیاد پر فارم 7 دوبارہ جاری کریں -