اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 20اور 21میں ترقی کیلئے چئیرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن شاہد اشرف تارڑ کی سربراہی میں یکم اگست سے 4 اگست تک منعقدہ 4 روزہ سینٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کے "منٹس" وفاقی حکومت کے 9 اگست کو تحلیل ہونے کے باعث ہنگامی طور پر تیار کر کے وزیراعظم کی منظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کیلئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔