پشاور(این این آئی)ڈائریکٹر محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ محمد یاسر حسین نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر صوابی و ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مردان دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ خوراک عبدالجلیل اور ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن محمد شکیل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ دورے کے دوران ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر دفتروں میں گندم کی ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ دفتری ریکارڈ اور پی ار سیز میں گندم کی معیار اور مقدار کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے متعلقہ ضلعی افسران کو صفائی بہتر کرنے کی اور مون سون بارشوں سے سرکاری غلہ گوداموں میں گندم کی دیکھ بھال کے لئے ضروری احکامات جاری کئے۔