• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن، عمران خان 5 سال کیلئے نااہل قرار

اسلام آباد(ایجنسیاں)توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال کی سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کی 5 سال کے لیے نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ انہیں این اے 45 کرم کی نشست سے ڈی سیٹ بھی کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی جانب سے 5 اگست 2023 کو سنائے گئے فیصلے کے پیش نظر عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل کیا جا رہا ہے ۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان آئین پاکستان کے آرٹیکل 63 (1) (ایچ) کے تحت نااہل ہو گئے ہیں اسی لیے انہیں 5 سال کے لیے نااہل کیا جاتا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا لہٰذا چیئرمین پی ٹی آئی آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہوگئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان الیکشن ایکٹ کے سیکشن 167 کے تحت کرپٹ پریکٹس کے مرتکب پائے گئے، انہیں الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ اور الیکشن ایکٹ کی سیکشن 232 کے تحت 5 سال کیلئے نااہل قرار پائے۔

اہم خبریں سے مزید