کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرفراز نواز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان تنازع طےہوگیا۔ ان کی پنشن بحال کرکے پی سی بی چیف ذکا اشرف نے بورڈ کی کرکٹرز ویلفیئر پالیسی کے تحت تمام رکی ہوئی ادائیگیوں کا چیک ان کےحوالے کیا ۔ واضح رہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے باعث ڈسپلنری کارروائی کے تحت انکی ادائیگیاں روک دی گئی تھیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے معاملات جون میں طے پاچکے تھے لیکن وہ لندن میں مقیم تھے، اب دستخط ہونے کے بعد ادائیگی کی گئی ہے۔