• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور ( نمائندہ جنگ)توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے والےاراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،ایڈوکیٹ ندیم سرور نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف کو تین سال قید کی سزا ہوئی، الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہا ہے، الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی،آصف زرداری ، نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی ، یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہیں کیے، الیکشن کمیشن ان اراکین اسمبلی کے خلاف جان بوجھ کر کاروائی نہیں کر رہا ہے، استدعا ہے کہ عدالت توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن کو کارروائی کا حکم دے۔